راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام پی پی 19 راولپنڈی رحمت آباد میں سستا سبزی سٹال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کےجنرل سیکرٹری انجنیئر مبین صدیقی نے افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، قیمتوں میں آئے روز اضافے سے اشیائے خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی، مرکزی مسلم لیگ عوام کو سستے داموں اشیائے کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے ہمراہ پی ایم ایم ایل کے پی پی 19 کے صدر اسلم ڈوگا اور جنرل سیکرٹری عرفان الحق بھی موجود تھے انجنیئر مبین صدیقی نے کہا کہ سستے سبزی سٹال سے کم آمدنی والے افراد کو معیاری اور سستی سبزیاں فراہم کی جائیں گی مہنگائی کے اس دور میں مستحق افراد مشکلات کا شکار ہیں یہ اقدام ایسے افراد کیلئے مشکلات میں کمی کا باعث ہوگا انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 6 فری دسترخوان، سستے تندور اور ہوٹل شامل ہیں جبکہ ان منصوبوں کو وسعت دیتے ہوئے ان کی تعداد 100 تک بڑھانے کا عزم کیا ہے مرکزی مسلم لیگ اپنے نعرے خدمت کی سیاست کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔