کراچی (جنگ نیوز) جنوبی افریقی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پروٹیز ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں 10 میچوں کے بعد 76 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے۔ آسٹریلیا 60.71 پوائنٹس لیکر دوسرے اور بھارت 57.29 پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف مزید 2 میچز کھیلے گا۔ ایک جیت انہیں اگلے سال لارڈزکے فائنل میں جگہ دینے کی ضمانت دے گی۔ سری لنکا 45.45 اوسط کے ساتھ فہرست میں چوتھے اور انگلینڈ کے 45.24 پوائنٹس لیکر پانچویں نمبر پر ہے۔ چھٹے نمبر پر موجود کیویز کا جیت کا تناسب 44.23 فیصد ہے۔ پاکستان 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں ، بنگلا دیش 31.25 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر، ویسٹ انڈیز 24.24 فیصد کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہے ۔اس کے پاکستان سے 2 اوے میچز باقی ہیں۔