• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے طالب علموں کے حقوق کیلئے اسمبلی میں آواز بلند کروں گا، علی خورشیدی کی طلبہ الائنس جامعہ کراچی کے وفد سے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے طالب علموں کے جائز حقوق کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کریں گے ، وہ طلبہ الائنس جامعہ کراچی کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے، جس نے پیر کو یہاں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کے راہنماؤں سے ملاقات کی، وفد میں اسلامی جمعیت طلبہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ذمے دار شامل تھے، وفد نے انہیں جامعہ کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا، انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار نے کہا کہ جامعہ کراچی ملک کو متعدد رہنما اور سیاسی شعور رکھنے والے افراد فراہم کرنے میں اہم کردار رکھتی ہے، اس کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینی چاہیے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید