کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں حکومتی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے ایسے کسی اقدام سخت کارروائی کی انتباہ جاری کردیا ۔ عالمی تنظیم کے مطابق انتخابی عمل میں حکومت کا عمل دخل قابل قبول نہیں، پی ایچ ایف کی اتھارٹی میں مداخلت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ عالمی تنظیم نے پی ایچ ایف کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کی خودمختاری اور گورننس میں مداخلت پر اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس حساس معاملے پر مزید معاونت کیلئے ایف آئی ایچ کو صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔