کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے تک کم ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں8پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 42پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت میں 11پیسے تک کا اضافہ، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.90روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 278.00روپے سے کم ہو کر277.95روپے ہو گئی۔