• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن کے 122اے ایس آئیز اور93ہیڈکانسٹیبلوں کی ترقی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے122اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور93ہیڈکانسٹیبلوںکو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔اہل کاروں کی ترقی کے لئے خصوصی طور پر محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔بورڈنے تمام اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ اور کوائف کو چیک کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں۔آر پی او نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا۔
اسلام آباد سے مزید