• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کا الزام، ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد ( ایوب ناصر)پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 26 نومبر کو رینجرز کے 3 اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر شہید اور دو کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور شعیب شاہین ، فیصل جاوید ، اسد قیصر ، شیر افضل مروت اورعمر ایوب سمیت 15ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا ،پاکستان رینجرز سندھ کےحوالدار سلطان محمود سکنہ گوجر خان کے بیان کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا سب انسپکٹر ٹیپو سلطان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں قتل ، دہشتگردی اور سازش سمیت 18 دفعات شامل کی گئیں ہیں ، مقدمہ کے اندراج کے بعدپولیس حکام نے ایف آئی آر کو سیل قرار دیتے ہوئے مندرجات میڈیا کو دینے سے گریز کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید