• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت 6افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو نسرین نے بتایا کہ میری بیٹی (ح) عمر 15سال کو محمد رمضان ہمراہ جاویدوگل ناز نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صادق آباد کو جنیدجاوید نے بتایا کہ میرا40 سالہ بھائی عادل جاوید اغواء ہو گیا۔میرابھائی گھر سے اپنیگاڑی میں نکلا تھا۔تھانہ ویسٹریج کو محمد ریاض نے بتایا کہ میری بیٹی (ر)عمر 17 سال کو کسی نے اغواء کرلیا ۔تھانہ ریس کورس کو ارشاد بی بی نے بتایاکہ گھر واپس آئی تو اپنی بیٹی (ع) کو گھر میں موجود نہ پایا۔گھر میں تلاش و پڑتال کرنے پر تقریباً 10 تولے طلائی زیورات اور 2لاکھ روپے بھی غائب تھی۔ مجھے قوی شبہ ہے کہ وہ اغواء ہو گئی۔تھانہ واہ کو فرقان حیدر نے بتایا کہ مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بہن (ن)عمر 21 سال کو گل شان نے اغواء کرلیا۔تھانہ صدربیرونی کو محمد حسن خان نے بتایاکہ میرا چھوٹا بھائی محمد آباس خان گھر سے عسکری 14 گیا جو واپس نہیں آیا۔
اسلام آباد سے مزید