• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں 35سالہ نامعلوم خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق بدھ کی رات پیرودھائی موڑ کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا تھا۔پولیس کاکہنا تھاکہ مقتولہ کی عمر چونتیس پینتیس سال معلوم ہوتی ہے اس نے سیاہ رنگ کی شلوارقمیض ،پیلے رنگ کاکوٹ پہن رکھاتھاجب کہ پاؤں میں سفیدجوگرزتھے ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کرد ی۔
اسلام آباد سے مزید