اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈی آئی جی سید علی رضا نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ رشوت اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔