• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاؤنڈیشن یونیورسٹی کانووکیشن 520طلبہ میں ڈگریوں کی تقسیم

اسلام آباد (جنگ نیوز) فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کانووکیشن ہوا۔ معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان چیف گیسٹ تھے۔ ریکٹر میجر جنرل (ر) محمد کلیم آصف‘ اور پرو ریکٹر ڈائریکٹر بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر عبدالغفور بھی شریک تھے۔ اس موقع پر 520طلباء کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 8گولڈ میڈلز، 8سلور میڈلز‘ 60ڈسٹنکشن سرٹیفکیٹس اور 104میرٹ سرٹیفکیٹ شامل تھے۔ رپورٹ میں بتایا کہ 112 پی ایچ ڈی اسکالرز فارغ التحصیل ہو چکے جبکہ 120سے زائد اسکالرز تحقیق میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد سے مزید