پشاور( لیڈی رپورٹر)نیلامی پر پابندی کے باعث خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی سرکاری ٹمبر مارکیٹ میں پڑی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی عمارتی لکڑیاں ضائع ہو رہی ہے جس پر صوبائی حکومت نے خاموشی اختیار کر لی اس حوالے سے ایف ڈی سی ایمپلائز اینڈ لیبر یونین کے صدر فضل ربی عابد نے کہا ہے کہ فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے شرینگل اور چترال سے لائی گئی بیلنس ٹمبر کی نیلامی نہ ہونے کی وجہ سے تعمیرات میں استعمال ہونے والی دیار، کائل اور پرتل کی لکڑی ضائع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قوم کی رائلٹی رکی ہوئی ہے بلکہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہورہا ہے ان لکڑیوں کی قانونی اور سائنسی طریقہ کار کے تحت کٹائی کی گئی تھی جس کو چکدرہ ٹمبر مارکیٹ میں نیلامی کیلئے رکھی گئی ہیں تاہم نیلامی نہ ہونے کے باعث یہ لکڑیاں روزانہ ہی بنیاد پر اپنی قیمتیں کھو رہی ہیں اس سلسلے میں سمری محکمہ ماحولیات و جنگلات کو بھی بھجوائی گئی ہے