پشاور ( وقائع نگار )سردیوں میں بھی نہ بجلی ہےاور نہ سوئی گیس،عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ نوتھیہ جدید نوتھیہ قدیم گلبرگ مسکین آباد چار خانہ روڈ اور پشاور کے تمام دیگر علاقے جس میں شہر اور دیہات میں بجلی کی 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہےجو ایک سراسر ظلم ہے اور سوئی گیس کا نام و نشان تک نہیں جس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ایک بیان میں سابقہ اپوزیشن لیڈر ڈسٹرکٹ کونسل پشاور محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،، بچے صبح بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں،، خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔غریب عوام اس مہنگائی میں فائن گیس کا استعمال کر رہے ہیں جو روز بروز مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید سے باہر ہورہی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔