• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البرق پنجاب ہاکی لیگ کے فائنل میچ میں رانا ظہیر ہاکی کلب لاہورفاتح

ملتان (سٹاف رپورٹر) اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا انعقاد ،گیریژن کی دو ٹیموں کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آٹھ سول ٹیموں سمیت مجموعی طور پر دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ البرق پنجاب ہاکی لیگ کا فائنل میچ وہاڑی ہاکی کلب اور رانا ظہیر ہاکی کلب لاہور کے درمیان کھیلا گیا، جس میں رانا ظہیر ہاکی کلب نے فتح حاصل کی،فائنل میچ کے بعد لیگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گیریژن کمانڈر اوکاڑہ، میجر جنرل نیک نام محمد بیگ مہمان خصوصی تھے۔ ثقافتی پرفارمنس میں گلگت بلتستان، کشمیر اور چاروں صوبوں کے روایتی رقص پیش کیے گئے، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
ملتان سے مزید