نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ ) باندھی شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ پریس کلب کے سابق صدر جاں بحق بھائی اور رشتہ دار زخمی ملزمان فرار ورثاء کا لاش سمیت مہران ہائی وے پر دھرنا سکھر سعید آباد ٹریفک بلاک ہوگیاپولیس کے مطابق مسلح افراد نے دوپہر میں باندھی شہر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر پریس کلب باندھی رضا محمد جمالی جاں بحق جبکہ ان کے بھائی محمد شریف جمالی اور کزن جیند جمالی زخمی ہو گئے ورثاء نے لاش سمیت مہران ہائی وے پر دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ مقتول رضا محمد جمالی کے بیٹے شاہد رضا محمد اور بھائی بشر جمالی کو کورائی برادری کے افراد نے قتل کیا تھا تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ان کا کہنا تھا کہ اٹھ سال قبل کورائی برادری کے ایک شخص کو جمالی قبیلے کے فرد نے قتل کیا اور ملزم اس وقت بھی جیل میں ہے ۔