• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ انچارج پر قاتلانہ حملہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں کینسر کی ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے آئی ٹی ڈیپارنمنٹ انچارج زہاد احمد پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے ذہاد احمد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کو سات گولیاں لگیں، زہاد احمد نے 36 کروڑ روپے مالیت کی کینسر ادویات کی چوری کا اسکینڈل بے نقاب کیا تھا، قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ شام ملیر چوکی نمبر 5 کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جنہیں فوری طور پر آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید