اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے وزیر خزانہ کا این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے بیان کی مذمت کی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ 7 واں این ایف سی ایوارڈ گزشتہ 10 سال سے موجود ہے، جو کہ آئین کے آرٹیکل 160(1)، 1973 کی خلافورزی ہے، جس میں ہر 5 سال بعد ایک نیا ایوارڈ جاری ہونا ضروری ہے۔