• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت مندی کا ایک ایسا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے فرد بن گئے ہیں جن کی دولت 400 ارب ڈالرز کے ہندسے کو چھونے میں کامیاب ہوئی۔ 2024 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں اب تک 218 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ایلون مسک کی ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر 350 ارب ڈالرز قرار پانے اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 11 دسمبر کو ایلون مسک کی دولت میں 62.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید