کابل (اے ایف پی) افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے افغان وزیر برائے مہاجرین نے داعش کے خودکش حملے کی مذمت کی ہے، اس حملے میں افغان وزیر برائے مہاجرین سمیت کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ خلیل الرحمٰن حقانی، حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی تھے۔ ہزاروں افغانوں نے ان کے جنازے میں شرکت کی۔ کابل کے جنوب میں صوبہ پکتیا کے ایک پہاڑی علاقے میں، ہزاروں افراد، جن میں سے اکثر مسلح تھے، حقانی کے آبائی گاؤں سرانہ میں ان کی تدفین کے لئے جمع ہوئے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ "استحکام کی تلاش میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہو سکتی"۔ قطر، سعودی عرب، پاکستان اور ایران کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔