• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی سکیموں کی گراؤنڈ پر مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی سکیموں کی گراؤنڈ پر مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہر ضلع میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل کی سربراہی میں بننے والی کمیٹیوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ممبر ہوں گے۔جنھیںترقیاتی سکیموں کےکام کی رفتار اور معیار کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔ تمام ڈپٹی کمشنرزترقیاتی سکیموںکی نشاندہی اور تخمینہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کا پیسہ وہاں لگے جہاں اسکی ضرورت اور افادیت ہے۔
اسلام آباد سے مزید