• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کا شہریوں کو معلومات تک رسائی دینے سے انکار

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی پولیس شہریوں کو معلومات تک رسائی دینے سے انکاری، سندھ انفارمیشن کمیشن نے شہری کو معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت جواب نہ دینے پر کراچی پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری کی جانب سے 11 ستمبر 2024 کو کراچی پولیس سے پولیس کی گاڑیوں کی تعداد ، ان میں ڈالنے والے فیول اور اخراجات کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے تھے جس کا جواب معلومات تک رسائی کے قانون ( سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ تو انفارمیشن ایکٹ 2016 ) کے تحت کراچی پولیس 15 روز میں دینے کی پابند تھی تاہم قانون میں درج میعاد گذرنے کے بعد بھی کراچی پولیس کی جانب سے شہری کی درخواست کا جواب نہیں دیا گیا۔شہری کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو 30 اکتوبر 2024کو انٹرنل ریوو کے لیے درخواست دی گئی تاہم کراچی پولیس چیف کی جانب سے بھی شہری کو معلومات فراہم نہیں کی گئیں جس کے بعد شہری نے سندھ انفارمیشن کمیشن سے رابطہ کیا۔سندھ انفارمیشن کمیشن نے شہری کی درخواست پر کراچی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو 16 دسمبر 2024 کو دوپہر 12 بجے انفارمیشن کمیشن کے سامنے حاضر ہو کر شہری کو معلومات فراہم کرنے اور متعلقہ وقت کے اندر شہری کو معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ بتانے کا حکم دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید