کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی میں پیپلز پارٹی کی اتحادی پارٹی کی دھمکی ،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان نے کہا ہے کہ مئیر نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیے تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گےپیپلزپارٹی کے مئیر کے انتخابات میں ہم نے اپنے قیمتی ووٹ دیئے لیکن مسلم لیگ ن کو پوچھا نہیں جارہا ہے مئیرکراچی اپنا رویہ درست کریں یوسیز کو مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا یہ بات انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی کے فوٹو سیشن کے علاوہ کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے۔ کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ کراچی میں سرکاری اراضی پر قبضے کیے جارہے ہیں ملیر کورنگی میں رفاعی پلاٹوں اور اسکولوں پر بھی قبضہ کیا جارہا ہے ہمارے چیرمین دلدار کھوکھر کے خلاف درج جعلی ایف آئی آر کو ختم کیا جائے کے ایم سی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مئیرکراچی اپنا رویہ درست کریں یوسیز کو مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں ۔