پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور،14 سالہ لڑکا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی لگنے سے جابحق ہو گیا اور داؤد زئی میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا - حاجی اسرائیل سکنہ گڑھی فضل حق نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چودہ سالہ بیٹا حضرت حسین اپنے چچا کی بیٹھک میں پستول کے ساتھ ویڈیو بنارہا تھا کہ اچانک فائر ہونے سے وہ جاں بحق ہو گیا ادھر داؤد زئی میں جائیداد کے تنازعہ پر ارشد ولد سراج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا فائرنگ سے اس کا بھائی زوجیر زخمی ہو گیا پولیس نے عاطف سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا