اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ چار سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد سینئر صحافی نادر بلوچ ہتک عزت کیس کے بعد استغاثہ کیس میں بھی باعزت بری ہوگئے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مقصود احمد قریشی نے میرٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے نادر بلوچ کو کیس میں بری کردیا۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک و دیگر عہدیداران نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے صحافیوں کیخلاف بے بنیاد کیسز بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔