• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا و بھارت ٹیسٹ، بارش کے باعث 13.2 اوورز کا کھیل ہوسکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بر سبین میں آسٹریلیا اور بھارت کے تیسرے ٹیسٹ میں بارش کی وجہ سے13.2اوورز کا کھیل ہوسکا۔آسٹریلیا نےبغیر کسی نقصان کے28رنز بنائے تھے۔وولن گابا میں صرف10گیندیں کم کروانے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ کھیل نہ ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو پہلے دن کے تمام پیسے واپس کرنا ہوں گے۔قوانین کے مطابق15اوورز کا کھیل ہونے پر شائقین کو ری فنڈ نہیں کیا جاتا،اگر مزید10 گیندیں کروانے کےبعد بارش آتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتا۔پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80گیندوں کا کھیل ممکن ہوا تھا۔تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں اور گراؤنڈ میں30145افراد میچ دیکھنے آئے تھے۔سیریز ایک ایک سے برا بر ہے۔

اسپورٹس سے مزید