کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گرین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہائٹس کو 12 رنز سے شکست دیدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گرین نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان 189 رنز بنائے ہارون خان نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز اسکور کئے ۔شاہ میر اور شہباز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہائٹس مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی۔حکومت بلوچستان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی ان خیالات کا اظہار میر محمد لہڑی صوبائی وزیر ایس این جی ڈی نے گلیڈی ایٹرز ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کیا۔