کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اتوار کوروایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔پہلے امتحان سے قبل پاکستانی ٹیم کی بڑی تیاریاں، بھارت کو زیر کرنے کی حکمت عملی بنائی۔ پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نےسلنگور ٹرف کلب میں بھرپور پریکٹس کی ۔