• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھی ڈکیتی، کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اب قیمہ بھی محفوظ نہیں رہا

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بے لگام ڈاکوؤں نے موبائل فون، موٹر سائیکل، رقم اور دیگر اشیا چھیننے کے ساتھ ساتھ انوکھی واردات بھی کر ڈالی۔

ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پر شہر کے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ چھین لیا، لیاقت آباد میں یہ انوکھی واردات گزشتہ شام ہوئی۔ 

موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر ملازم سے 10 کلو قیمہ چھینا اور فرار ہو گئے۔  

شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ جیسے ہی ملزمان میرے پاس آئے، میں سمجھا موبائل فون اور کیش چھیننے آئے ہیں، لیکن ملزمان قیمے کی تھیلیاں چھین کر لے گئے۔

شہری نے بتایا کہ شہر میں ڈاکوؤں نے موبائل فون اور کیش چھیننے کے ساتھ ساتھ اب گوشت کا قیمہ بھی چھیننا شروع کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید