کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوالالمپور میں انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کوپاکستان نے 7 وکٹ پر 67 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹرکومل خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ بھارت کی سونم یادو نے 6 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ جواب میں بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ جی کامینی نے 44 رنز بنائے ۔ پاکستان کا مقابلہ پیر کو نیپال سے ہوگا۔ میچ میں پاکستان کی 6 کھلاڑیوں فضا فیاض ،فاطمہ خان، علیشا مختیار، روزینہ اکرم، قرۃالعین اور ماہ نور زیب نے ڈیبیو کیا ۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والی کھلاڑیوں کو کیپ دی گئیں۔