• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی باسکٹ بال کے انتخابات کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال حکامنے چار سال کے انتظار کے بعد انتخابات کرا لئے ۔ پائلٹ آفیسر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ صدر، زاہد ملک سیکریٹری، عامر شریف خازن منتخب ہو گئے۔ چیئرمین سلیم فر یشی، نائب چیئرمین عابد افتخار ملھی ، محمد یعقوب سنیئر نائب صدرامین پاشا،فیصل امجد، نصرت افضل نائب صدر منتخب ہوئے۔ جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر عہدے دار ان کی منظوری دی گئی ۔ ادھر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اسے تسلیم نہ کرتے ہوئے کراچی اسکروٹنی کمیٹی نے قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کیلئے 18دسمبر کو کراچی ٹیم کے ٹرائلز کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید