• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

چارسدہ(نمائندہ جنگ) چارسدہ میں مبینہ طور پر پولیو مہمات کے دوران فیک فنگر مارکنگ سمیت ہرایک پولیو مہم کے دوران ہزاروں کی تعداد میں بچےپولیو کے خفاظتی قطروں سے محروم رہ جانے کی وجہ سے پانچ سال بعد ایک بار پھر ماحولیاتی نمونوں میںپولیو وائر س کی تصدیق ہو گئی ہے جس نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔متعلقہ حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ پولیو مہمات کے دوران فیک فنگر مارکنگ اور ہزاروں کی تعدا د میںپولیو کے خفاظتی قطروں سے محروم رہ جانے والے بچے ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے کے اہم وجوہات بن رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید