• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کی افغان سفیر سے ملاقات، ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب سے ملاقات کی اور ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے میں ہونے والی اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی اور امارت اسلامیہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور مولانا جمال الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید