کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے نے کراچی سے حیدرآباد موٹر وے کی تعمیرات سے متاثرہ افراد کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواستوں پر سندھ حکومت، بورڈ آف ریونیو، ڈی این اے، این ایچ اے اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن پرائیویٹ مالکان کی زمینوں کو موٹر وے میں شامل کرلیا گیا ہے انہیں معاوضہ کیوں نہیں دیا گیا؟ اگر معاوضہ بنتا ہے تو ادا کرکے 3 ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو کراچی سے حیدرآباد موٹر وے کی تعمیرات سے متعلق پرائیویٹ افراد کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔