پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور میں لوگوں میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اورفرسٹریشن کے باعث پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پشاور میں بڑھتے پرتشدد واقعات، متعدد نوجوان، خواتین وبچے قتل ، پشتخرہ میں 5افراد اورنادرن بائی پاس روڈ پر3افراد کو نشانہ بناکر مارا گیا،رواں ماہ دسمبر کے دوران ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز پشتخرہ میں پانچ افراد کو قتل جبکہ تھانہ چمکنی کی حدود نادرن بائی پاس روڈ پر عدالت سے واپسی پرنستہ کے 3 رہائشیوں کپتان ، سرداراور منصورعرف بابوکو نشانہ بناکر مارا گیا۔ اس سے قبل خزانہ چرگوکلے میں 16سالہ لڑکے نہار علی کو قتل جبکہ متنی فرنٹیئر روڈپر 11سالہ بچی عائشہ گولی کا نشانہ بنی۔