• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت، غیرملکی قافلے پر حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید، کوئٹہ میں گیس پائپ لائن اڑا دی

تربت / کوئٹہ (نمائندگان جنگ) تربت میں غیر ملکی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 2؍ ایف سی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے ، اہلکار خلیجی ممالک کے وفدکی ممکنہ آمد سے قبل حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے، بم ریموٹ کنٹرول تھا ،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ادھر کوئٹہ میں گیس پائپ لائن اُڑا دی گئی جس سے مختلف علاقوں میں سپلائی معطل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے دشت زرین بگ میں سیکورٹی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2؍ سیکورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی اہلکار خلیجی ممالک کے وفود کی شکار کے سلسلے میں متوقع آمد کےحوالے سے علاقے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا۔ حملے میں ایف سی کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور موقع پر شہیدجبکہ سپاہی جاوید، سپاہی نعیم، سپاہی امین اور سپاہی وحید شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مغربی بائی پاس کلی خلی کے قریب کوئٹہ سے پشین و زیارت جانے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کے ساتھ بم نصب کیا تھا جو گزشتہ روز زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

اہم خبریں سے مزید