ٹھٹھہ(نامہ نگار) ساحلی علاقے سجن واری کے قریب سمندر میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار چاروں ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے تفصیلات کے مطابق گھوڑاباری کے نواحی گاؤں مصری پارہیڑی کے رہائشی ماہی گیر مچھلی کے شکار کیلئے سمندر میں جا رہے تھے کہ تیز ہواؤں کے باعث ان کی کشتی الٹ گئی اور چاروں ماہی گیر ڈوب گئے۔ دو ماہی گیروں مشتاق پارہیڑی اور انیس پار ہیڑی کو بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکالا گیا جن میں سے انیس پارہیڑی انتقال کرگیا جبکہ مشتاق کو بیہوشی کی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر بگھان پہنچایا گیاجب کہ دو ماہی گیر مجید خاص خیلی اور حفیظ پار ہیڑی ملاح کی تلاش مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے جاری ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ سوگوار ہو گیا۔