• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو کی ہمت بے مثال، انکی زندگی جرأت کی علامت ہے، زرداری، بلاول

اسلام آباد/ کراچی ( نمائندہ جنگ / اسٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ہمت بے مثال ، ان کی زندگی جرأت کی علامت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کے 17ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی۔ شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل ِ راہ تھیں ،شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی بے پناہ جراٴت کا سفر اور ہمارے لیے تحریک اور ہمت کا باعث تھی، مشکلات اور ظلم و ستم کے باوجود وہ جمہوریت کی بحالی اور استحکام اور عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے آمریتوں کے خلاف ڈٹی رہیں ، شہید بے نظیر بھٹو کے ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب کی تکمیل کیلئے مل کر کام کریں ،شہید بے نظیر بھٹو کی میراث ابدی ہے، اُن کی ہمت بے مثال ہے اور اُن کا وژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید