• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور روڈ یوزرز کی تربیت ترجیح ہے، سی ٹی او

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور روڈ یوزرز کی تربیت اولین ترجیح ہے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی یا شہریوں کی جانب سے وارڈنز سے مزاحمت دونوں ناقابل قبول ہیں قصور وار فریق کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی، 2024 کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مجموعی طور پر 8 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ چالان کر کے 49 کروڑ روپے سے زیادہ جرمانے کئے جبکہ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 874 مقدمات کا اندراج کیا گیا سی ٹی او راولپنڈی نے سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 2024 کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر 17 ہزار 654 چالان، غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر 56 ہزار 314 چالان ، ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے 48226، لین لائن وائیلیشن پر 68507،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1 لاکھ 62 ہزار 982 , دھواں دینے والی گاڑیوں پر 15 ہزار 813 چالان کرتے ہوۓ 163 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، کم عمر ڈرائیونگ پر 22 ہزار 149، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 49 ہزار 591، غلط پارکنگ پر 6 ہزار 552 چالان جبکہ 46751 گاڑیوں کو بذریعہ لفٹر ہٹایا گیا، غیر نمونہ و خلاف ضابطہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر 76012، سکول وینز سیفٹی کے حوالے سے جاری مہم میں 3480 گاڑیوں کو چالان کر کے 179 سکول وینز کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق جاری مہم کے دوران 2024 میں 40985 چالان کیے گئے،جبکہ 1811 کم عمر ڈرائیوروں کو مختلف تھانوں میں بند بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید