کوئٹہ(این این آئی) قلات میں انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے 30گھنٹے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو کھول دیا ۔ ڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ لاپتہ شخص کو بازیاب کروایاجائیگا ۔ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔