• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری ،نواز اورعمران سیاسی استحکام کیلئے کردار اداکریں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ منصورہ سے خطاب اورمختلف سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے مسلسل بگڑتے اور کشیدہ حالات بہت خطرناک اور تشویش ناک ہیں ۔ اہم ترین سیاسی جما عتوں ، پی پی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعتِ اسلامی، ایم کیو ایم، بی این پی، این پی، پختونخوا ایم اے پی، ایم ڈبلیو ایم، تحریکِ لبیک کومل بیٹھنا ہوگا، میاں نوازشریف، عمران خان اور آصف علی زرداری بھی سیاسی عدم استحکام اور بحرانوں کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کرم ضلع کو بھاری اسلحہ سے پاک کیا جائے ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے انعقاد میں مسلسل رُکاوٹیں پیدا کرکے فلسطینیوں کی حمایت سے مجرمانہ غفلت اور امریکی، اسرائیلی استعمار کے آگے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
لاہور سے مزید