• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، اویس اذان کا میچ کی دونوں اننگز میں سنچری کا کارنامہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیالکوٹ اور لاہور وائٹس کے درمیان قائداعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلے کا آخری میچ ڈرا ہوگیا۔ اس طرح 2 جنوری سے کراچی میں فائنل میں سیالکوٹ اور پشاور مدمقابل ہونگی۔ کراچی میں آخری دن سیالکوٹ کے 465 کے جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم اپنی واحد اننگز میں 639 پر آؤٹ ہوگئی۔ علی زریاب 23 چوکوں کی مدد سے 206 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہ زیب بھٹی نے 236 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 260 رنز بنائے۔ اذان اویس نے پہلی اننگز میں 168 کے بعد دوسری باری میں 121 رنز بنائے۔ پیر کو سیالکوٹ نے 174 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کی۔ محمد ہریرہ صفر، فہد جمیل 25، عاشر محمود 14 اور عبدالرحمن ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے تو اسکور 4 وکٹوں پر 102 رنز تھا اور اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 73 رنز درکار تھے۔ تاہم اذان اویس اور محسن ریاض کی116 رنز کی شراکت میچ کو ڈرا کی طرف لے گئی۔ اذان اویس 121 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ محسن ریاض نے 57 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

اسپورٹس سے مزید