ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حصول پاکستان کے لیے دن رات سعی کرنے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کرنے پر قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیاسی و سماجی رہنما ،سجادہ نشین دربار حضرت داؤدجہانیاں مخدوم شعیب اکمل ہاشمی قریشی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن ملک آصف رفیق رجوانہ ، عثمان خان بابر، عمرفاروق بھٹی ، خالد سعیدبٹ ،مسعود فریدقریشی ، رومی بٹ،میاںعقیل قریشی ،افضل بدر ، احمد بیگ ، رانا ذوالفقار ، شہزاد قریشی ،وسیم گردیزی ،رانا عمران و دیگر شریک تھے ۔