ملتان (پ ر ) دی ملتان ایلما ہائی سکول میں گذشتہ دنوں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سکول کے طلباء نے مختلف اسلامی نظموں ، ملی نغموں ، نظریہ پاکستان ، اقبال کا شاہین اور تعلیم کی اہمیت پر اپنی پرفارمنس پیش کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی احمد مجتبیٰ گیلانی اور سیکرٹری ملتان بورڈ خرم شہزاد قریشی تھے۔ احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ دی ملتان ایلما بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے انہیں پاکستان کا روشن مستقبل بنا رہا ہے ، ادارے کے چئیر مین محمد شریف چنگوانی نے کہا کہ یہ طلباء قومی زندگی کا سرمایہ ہیں، اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر رمضان ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عطاء الحق، کنٹرولر ملتان بورڈ ڈاکٹر حافظ فدا حسین، ڈائریکٹر ایم ڈی اے محمد عمران،ایم پی اے رانا اقبال سراج ، میڈیم سحرش منیر ، پروفیسر میاں محمد نواز ، رانا وسیم حسن، عبداللہ چنگوانی بھی موجود تھے جنہوں نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔