• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،خانیوال اور وہاڑی میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، بھاری جرمانے عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان،خانیوال اور وہاڑی میں ریسٹورنٹس،کولڈ سٹور،بیکریوں کی انسپکشن،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد،20 لٹر غیر معیاری مشروبات،8 کلو گھی،8 کلو مصالحے،5 کلو مضر صحت سوہن حلوہ تلف کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ روڈ موسیٰ پاک میں کولڈ سٹور کو سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے،خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 50 ہزارروپے جرمانہ، 8 نمبر چونگی،بوسن روڈ بہادر پور میں 2 نان شاپس کو پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 25 ہزارروپے  جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید