• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 ، راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے کی ساڑھے 3 ہزار سے زائد وارداتیں

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) 2024 میں راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر شہریوں کولوٹنے کی ساڑھے تین ہزار سے زیادہ وارداتیں ہوئیں جن میں کروڑوں روپے کی گاڑیاں ،موٹرسائیکل ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے شہریوں کو محروم کردیاگیا۔اس دوران شہریوں سے گن پوائنٹ پر ساڑھے چھ سو سے زیادہ موٹرسائیکل ،دودرجن کے قریب گاڑیاں چھین لی گئیں ،دوران ڈکیتی 4افراد کی جان لے لی گئی ۔ضلع بھر میں پانچ سو سے زیادہ گاڑیاں جن میں 320کاریں اور دوسوپندرہ دیگر وہیکلزشامل ہیں چوری کرلی گئیں جب کہ 6000کے قریب موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔سٹریٹ کرائم کی 28سو کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں راہ زنوں نے بڑی تعداد میں شہریوں کو موبائل فونز،اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیا ۔2024میں راولپنڈی ضلع میں مجموعی طور پر38ہزار کے قریب ایف آئی آرزکااندراج کیاگیا۔لڑائی جھگڑے اور دیگر تنازعات میں قتل کے اڑھائی سو سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے جن میں 300کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے جرائم کنٹرول کرنے کے دعوؤں کے ساتھ عوام سے حقائق چھپانے کاسلسلہ بھی جاری رہا۔
اسلام آباد سے مزید