• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPI، راولپنڈی ڈویژن کی 11 سرگودھا کی 10 میں نمایاں کارکردگی

لاہور(آصف محمود بٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد ختر زمان کی طرف سے صوبے کےتمام اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی جانچنے کے لئے بنائے کے پی آئیز کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلی نے پرفارمنس مینجمنٹ ریفارمز یونٹ کی رپورٹس کی روشنی میں صوبے کے 9 ڈویژنوں میں سے پہلے راولپنڈی اور سرگودھا ڈویثرن کی کارگردگی جائزہ لیا۔’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق راولپنڈی ڈویثرن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، راولپنڈی ڈویثرن کے پانچ اضلاع مری، جہلم ، اٹک، چکوال اور راولپنڈی نے کارکردگی جانچنے کے 13کے پی آئیزمیں سے 11میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وزیر اعلی نے جہاں ان تمام انشی ایٹوز پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنروں کو شاباش دی ادھر راولپنڈی ڈویثرن کے اضلاع کی طرف سے ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔
اہم خبریں سے مزید