اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت مستحق خواتین کیلئے سہ ماہی قسط میں اضافہ کردیا گیاہے ،مستحق خواتین کی سہ ماہی قسط 13،500 روپے کر دی گئی، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا ہےکہ تین ہزار اضافہ، بےنظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مستحق گھرانوں کو ہنر سکھایا جائے گا۔بینظیرکفالت سہ ماہی قسط کی رقم 10،500 سے بڑھاکر 13،500 روپےکردی گئی ہے۔سال نو کے موقع پر بی آئی ایس پی ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد ودیگر کے ہمراہ اس اضافے کی خوشی پر کیک بھی کاٹا۔