• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی رویئے قوم کی ذہنی صحت و ملکی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، احسن اقبال

اسلام اباد (ناصر چشتی، نمائندہ جنگ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے کہ بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے منفی رویئے قوم کی ذہنی صحت و ملکی استحکام کیلئےخطرہ ہیں کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کے عوام کی ذہنی صحت پر ہوتا ہے جسمانی صحت کیساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی انتہائی اہم ہے پاکستان میں 24کروڑ آبادی کیلئے صرف 900ماہر نفسیات دستیاب ہیں جو آبادی کے تناسب کے لحاظ سے انتہائی ناکافی ہیں اس کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی کا جلد آغاز کیا جائیگا،عوام اجتماعی رویوں کو بہتربناکر ملکی ترقی کیلئے کام کریں ، ذہنی صحت سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے احسن اقبال نے ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، معاشرے سے نفرت، تعصب، اور انتہا پسندی جیسے منفی رویوں کے خاتمے پر زور دیتےہوئے انہوں نےیہ قوم کی ذہنی صحت اور ملکی استحکام کیلئے خطرہ ہیں ، عزت نفس مجروح ہونے پر قوم ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتی ہے نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی کا جلد آغاز کیا جائیگااور ڈرافٹ کو منظور کر کے لاگو کیا جائیگا، زراعت، انڈسٹری، اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں اڑان پاکستان منصوبے کے تحت اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا عزم ظاہر کیا گیاہے، عوام اجتماعی رویوں کو بہتر بنائیں اور ایک قوم کی طرح متحد ہو کر ملکی ترقی کیلئے کام کریں، ڈاکٹر اسد تمیز الدین نے مینٹل ہیلتھ سے متعلق مسائل کے حوالے سے کہا ایسے مسائل ہر جگہ موجود ہیں، کانفرنس میں شریک ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے مسائل کو اجاگر کیا ہے بلکہ اپنی سفارشات بھی مرتب کر رہے ہیں ، پرفیسرسعید فاروق نے کہا مینٹل ہیلتھ کیلئے فنڈز بہت کم ہیں انہوں نےوفاقی وزیرسے مطالبہ کیا کہ وفاق کی سطح پر ایک ایسا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے جہاں سے ایسے امراض کا فری علاج ہو سکے ۔
اہم خبریں سے مزید