• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کا بلدیاتی کنونشن‘ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور ٹی بی ہسپتال و نالہ لئی پراجیکٹ سمیت تعلیم و صحت کے دیگر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے یونین کونسلوں کی سطح پر سکیمیں دینے کا خیر مقدم کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدرو سابق میئر سردار نسیم کی زیر قیادت مقامی ہوٹل میں راولپنڈی شہر کی 46یونین کونسلوں کے نمائندوں کے ہونیوالے بلدیاتی کنونشن میں سابق ناظمین‘ نائب ناظمین‘ سابق کونسلرز اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال تنویر چودھری‘ سابق اراکین قومی اسمبلی حاجی پرویز خان‘ ملک شکیل اعوان‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات شازیہ رضوان‘ چیئرمین وزیراعلی انسپکشن ٹیم پنجاب راجہ حنیف ایڈووکیٹ‘ رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ شاہ‘ زیب النساء اعوان‘ رفعت عباسی‘ بیگم تحسین فواد اور راحت قدوسی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ جو پارٹی میں رہ کر سرعام اختلافات کرتا ہے وہ بے شک پارٹی چھوڑ کر چلا جائے غلطیاں ہم میں بھی ہو سکتی ہیں لیکن جو گھر میں بیٹھ کر ہماری اصلاح کرنا چاہتا ہے اسے سینے سے لگائیں گے۔ بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت اور افواج پاکستان دن رات ملک کی خدمت اور حفاظت کر رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید