• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنے کی اجازت نہ ملنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، ہنگامہ، نعرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں پہلے روز ہی اپوزیشن کا شدید ہنگامہ‘ایم کیو ایم کے ارکان انٹر میڈیٹ امتحانات میں کراچی کے طلبہ کی بڑی تعداد کو فیل کرنے کے معاملے پربات کرنا چاہتے تھے قائم مقام اسپیکر نے فوری اجازت نہ دی تو اپوزیشن ارکان بپھر گئے اور انہوں نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا۔اپوزیشن کے شور شرابے سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا اور کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی‘ایم کیو ایم کے ارکان نے بطور احتجاج ایوان کی کارروائی کے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیںاورکہاکہ جو بچے میٹرک میں اے ون گریڈ میں پاس ہوئے وہ انٹر میں فیل کیسے ہوگئے‘سندھ حکومت ٹیکنیکل طریقے سے شہری سندھ کے بچوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے‘کراچی کے بچوں کو پیچھے کیوں دھکیلا جارہا ہے ؟حکمرانوں نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو مزید احتجاج کریں گے، آج ٹوکن احتجاج تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کافی عرصے بعد جمعہ کو طلب کیا گیا تھا اور آج اجلاس کا پہلا روز تھا ، ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جس پر قائم مقام اسپیکر نے ارکان سے کہا کہ وہ وقفہ سوالات شروع ہونے دیں اس کے اختتام پر جو بات کرنی ہے وہ کرلیں۔

اہم خبریں سے مزید